مرشد دودھ پلانے والی دایہ کی طرح ہو جاتا ہے اور مرید دودھ پیتے بچے کیطرح،
Marafat illahi اللّٰہ تک پہنچنا کتاب: فتوح الغیب مؤلف: شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانیؒ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اے سالک ! یہ اچھی طرح جان لے کہ اللّٰــــــــــــــــــــہ تک پہنچنا کسی بندے تک پہنچنے کی طرح نہیں کیونکہ کوئی شے اُس جیسی نہیں، وہ سب کچھ سننے والا اور وہ سب کچھ دیکھنے والا ہے، وہ اس بات سے بالا ہے کہ مخلوقات میں سے کسی کے ساتھ اسے تشبیہہ دی جائے یا اس کی پیدا کی ہوئی اشیاء کو اس جیسا تصور کیا جائے، اُس تک پہنچنا اُس تک پہنچنے والوں کو ہی معلوم ہے، اللّٰــــــــــــــــــــہ تک پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ تُو اُسکی مخلوق، اپنی ہوائے نفس اور خواہشات سے بالکل باہر نکل جائے اور پھر اللّٰــــــــــــــــــــہ کے فعل اور ارادے پر ثابت قدم ہو جائے، ہر وہ شخص جو دوست (اللّٰــــــــــــــــــــہ) سے ملنے والا ہے وہ اس دوست (اللّٰــــــــــــــــــــہ) کی دوستی کے مرتبے میں دوسرے دوست سے جدا ہے، اللّٰــــــــــــــــــــہ اپنی دوستی کے مرتبے میں اپنے ایک دوست کو اپنے کسی دوسرے دوست کے...