وہ ایک درخت پر الٹا لٹکا ہوا اپنے نفس سے مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ؟
Marafat illahi حضرت ذوالنون مصری (رحمۃ اللہ علیہ) کے تائب ہونے کا واقعہ عجیب و غریب ہے اور یہ کہ کسی شخص نے آپ کو اطلاع پہنچائی کے فلاں مقام پر فلاں نوجوان عابد ہے اور جب آپ اس سے نیاز حاصل کرنے پہنچے تو دیکھا کہ وہ ایک درخت پر الٹا لٹکا ہوا اپنے نفس سے مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ جب تک تو عبادت الہی میں میری ہمنوائی نہیں کرے گا۔ میں تجھے یوں ہی اذیت دیتا رہوں گا حتی کہ تیری موت واقع ہو جائے گی۔یہ واقعہ دیکھ کر آپ کو اس پر ایسا ترس آیا کہ رونے لگے لگے اور جب نوجوان عابد نے پوچھا کہ یہ کون ہے جو ایک گنہگار پر ترس کھا کر رو رہا ہے ۔یہ سن کر آپ نے اس کے سامنے جا کر سلام کیا اور مزاج پرسی کی۔ اس نے بتایا کہ جو کہ یہ بدن عبادت الہی پر آمادہ نہیں ہے اس لیے یہ سزا دے رہا ہوں۔آپ نے کہا کہ مجھے تو یہ گمان ہوا کہ شاید تم نے کسی کو قتل کر دیا ہے یا کوئی گناہ عظیم سرزد ہوگیا ہے۔اس نے جواب دیا کہ تمام گناہ معاف سے اختلاط کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اس لئے میں مخلوق سے رسم و راہ کو بہت بڑا گناہ تصور کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ تم تو واقعی بہت بڑے زہد ہو۔اس نے جواب دیا کہ اگر تم کسی بڑے زہد کو دیکھنا چاہتے ...