شوقِ سفر (تڑپ و طلب)
Marafat illahi
شوقِ سفر (تڑپ و طلب)
مسافر کے لیے ضروری ہے کہ جو اسے راہِ حق پہ چلنے شوق عطا ہوا ہے وہ اسے ہمیشہ بیدار رکھے. اس سفر پہ اس کی سواری اس کا شوق ہوگا. اس کے اندر کی طلب و تڑپ ہی اسے اس راستے پہ استقامت عطا کرے گی، ورنہ اس راہ میں قدم قدم آزمائش ہے. اور اگر اندر کی طلب میں یا تڑپ میں کمی ہوگی تو وہ آگے نہیں بڑھ سکے گا.
اندر کی تڑپ ہی مسافر کو چلائے رکھتی ہے. وہ حق تعالیٰ کے قریب سے قریب تر ہونا چاہتا ہے. اس کی طلب ہمیشہ محبوبِ حقیقی کے قرب میں آگے بڑھنے کی ہوتی ہے، وہ ہمیشہ آگے کی طرف دیکھتا رہتا ہے کہ مجھے اور قریب ہونا ہے. یہی چیز اسے مسلسل قرب میں لے جا رہی ہوتی ہے. وہ کسی ایک مقام پہ اکتفا نہیں کرتا. جو بھی اس پہ عطا ہوتی ہے وہ اسے قبول کرتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے اس عطا یا اس مقام میں مطمئن ہو کر الجھتا نہیں ہے. وہ تو مسافر ہے اس کا کام ہی سفر ہے. سفر ہی سفر......
اس سفر کی جتنی چیزیں ہیں چاہے عبادت ہے، ذکر ہے، فکر ہے، مراقبات ہیں، تزکیہ نفس ہے، سب کچھ اس کی اندر کی تڑپ و طلب کی وجہ سے ہی ممکن ہوگا. اس کا شوق اس سے سب کرواتا رہے گا. اگر شوق ہی مدھم ہو جائے تو پھر کوئی بھی عمل ممکن نہیں ہوتا مشکل ہو جاتا ہے اور بوجھ ہی محسوس ہوتا ہے. اور ایسا عمل قابل قبول بھی نہیں ہوتا چاہے جس مقدار میں کیا جائے. محبت میں کیا ہوا چھوٹا سا عمل بغیر محبت کے زیادہ مقدار کے عمل پہ فوقیت رکھتا ہے.
سو جہاں کہیں محسوس ہو شوق میں کمی آرہی ہے یا تڑپ کی شدت میں کمی ہو تو فوراً رجوع کرے اپنے مرشد، استاد یا راہنما سے. توبہ کرے. اللہ سے طلب کرے، رو رو کر مانگے گڑگڑا کر مانگے، اللہ سے کرم و فضل و مانگے.
یہی اس کا کل اثاثہ و سرمایہ ہے جب یہ نہ رہا تو پھر کچھ بھی نہیں رہتا.
اللہ ہم سب کے جذبہ محبت کو برقرار رکھے. آمین
سید عاصم حسین شاہ گردیزی ہجویری

Comments
Post a Comment
Aslamo alkum. dosto hamara blog pa ap har roz nit nae post marifata illahi ka mutalik uplode ho ghy.hum ap ko daily nae post ka zariya marafat samjana ki khosis kare ghy.hamara blog ko sabcribe kare or ball icon ko dabae hamari har nae post ap ko ponch jae gye.....
Allah khar