تصوف میں بھی مختلف مقامات و منازل ہوتی ہیں ،انہی میں سے غوث وقطب بھی ہیں-لیکن ان تمام مراتب میں سب سے افضل مرتبہ
Marafat illahi
مَیں شہسوار ہوں، مَیں شہسوار ہوں،مَیں شہسوار ہوں،تمام غوث و قطب میری زیربار سواریاں ہیں‘‘-(محک الفقرکلاں)
’’جان لے کہ عرش سے ستر منزل اوپر مرتبۂ قطب ہے اور قطب سے ستر منزل اوپر مرتبۂ غوث ہے لیکن غوث و قطب کے یہ مراتب انانیت ِنفس و کشف و کرامات کے مرتبے ہیں جو غرقِ وحدانیت ِذات کے مراتب سے بے خبر ہیں-فقیر اِن کمتر مراتب کی طرف دیکھتا ہی نہیں کہ اِن کا تعلق خواہشاتِ نفس سے ہے-سچا طالب مرید طلب ِمولیٰ میں شاد رہتا ہے ‘‘-(اسرارالقادری)
جس طرح دنیاداری میں مختلف عہدے اور پوسٹیں ہوتی ہیں ،اسی طرح تصوف میں بھی مختلف مقامات و منازل ہوتی ہیں ،انہی میں سے غوث وقطب بھی ہیں-لیکن ان تمام مراتب میں سب سے افضل مرتبہ صاحبِ فقراور عاشق کا ہوتا ہے جیساکہ سُلطان العارفین حضرت سخی سُلطان باھو(رحمۃ اللہ علیہ) ارشادفرماتے ہیں:
’’غوث و قطب اگر تمام عمر بھی مجاہدۂ ریاضت میں مصروف رہیں تو مرتبۂ فقر کی ابتدا کو بھی نہیں پہنچ سکتے کہ مرتبۂ فقر کی ابتدا شرفِ لقاہے اور شرفِ لقا کا حصول فنائے نفس سے ہے اورفنائے نفس کا حصول زندگی ٔقلب و بقائے روح سے ہے‘‘-(امیرالکونین)
آپ (رحمۃ اللہ علیہ) خود اپنے بارے میں ارشادفرماتے ہیں:
’’زاہد وصالِ حق سے بہت دور ہے، وہ عاشق کے مراتب ِوصل سے بے خبر ہے کہ اُس کی تگ و دَو اِسی جہان تک محدود ہے، اِس کے برعکس مَیں وحدت ِحق کا پروانہ ہوں، اپنی جان سے بیگانہ ہوں-بالائے عرش میری شان و شوکت کے ڈنکے بجتے ہیں کہ میری گزر بسر وحدتِ حق کے اندر ہے‘‘-(عین الفقر)

Comments
Post a Comment
Aslamo alkum. dosto hamara blog pa ap har roz nit nae post marifata illahi ka mutalik uplode ho ghy.hum ap ko daily nae post ka zariya marafat samjana ki khosis kare ghy.hamara blog ko sabcribe kare or ball icon ko dabae hamari har nae post ap ko ponch jae gye.....
Allah khar