آج کی صوفیانہ تعلیم 💚 کتاب زات

Marafat illahi

                 

آج کی صوفیانہ تعلیم 💚💚

کتاب ذات!!

اگر تم جاننا چاہتے ہو کہ سچ کیا ہے تو کتابوں سے چھٹکارا حاصل کرو اور کتاب ذات کا مطالعہ کرو، اصولوں کو کوئی وزن دو اور نہ ہی واہموں سے راحت کشید کرو ___ بس اپنے آپ میں جھانکو .نفس اور  شیطان میں کچھ فرق ہوتا ہے اور وہ بنیادی فرق جنید بغدادىؒ نے ہمیں واضح کیا- جب ان سے پوچھا گیا کہ استاد محترم نفس میں اور فتنہء شیطان میں کیا فرق ہے تو انہوں نے کہا:
"کہ شیطان جگہ بدلتا ہے، وہ ایک مقام پر نہیں ٹھہرتا اور وقت ضائع نہیں کرتا - اگر ایک جگہ اس سے آپ بچ نکلو تو دوسری جگہ جا کے داؤ لگا دیتا ہے- اگر آپ روپے سے بچ نکلے ہو تو کسی اور شہوت کے رخ میں آپ کو ڈال دیتا ہے- مگر نفس وہ خراب کار ہے جو مستقل اپنی حیثیت برقرار رکھتا ہے اور کسی خواہش اور آرزو کے ذریعے یہ بار بار آپ پر اسی چیز کا حملہ کرتا ہے جس سے آپ نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہو-"
یہ بنیادی فرق ہے وسوسہء شیطان میں اور نفس میں -

‏نفس! صدیوں کے تجربات کا حامل ہونے کی وجہ سے ایک ہولناک مجموعی طاقت ہے جس پر کوئی فرد بغیر 'خدا' غالب نہیں آ سکتا. 

Comments

Popular posts from this blog

ﮨﺘﮫ ﭘﮑﮍ ﻃﺒﯿﺒﺎ ﻣﺮﺽ ﻧﮧ ﭘﭽﮫ ﻧﮧ ﻋﺮﻕ ﭘﻼ، ﻣﯿﻨﻮﮞ ﮐﺞ ﻭﯼ ﻧﺌﯿﮟ

یہ تحریر ان سالکین کے لیے ھے جو کئی سالوں سے کسی شیخ کی نسبت سے بندھے ہوئے ھیں مگر آج تک کوئی منازل سلوک طے نہ ہوئی