تصور شیخ کیا ہے ؟
Marafat illahi تصور شیخ کیا ہے بزرگان دین نے فرمایا ہے کہ انسان طریقت میں جس چیز سے سب سے زیادہ ترقی کرتا ہے وہ مرشد کا تصور ہے ۔تصور شیخ یہ ہے کہ انسان ہر وقت اپنی نگاہ میں اپنے مرشد کی صورت مبارکہ کو رکھے ۔ہر وقت اپنے مرشد کا خیال و تصور کرے ۔یہی وہ عظیم نعمت ہے کہ جس سے انسان فناء الشیخ ،پھر فناء فی الرسول ،اور پھر فناء فی اللہ کے مقام تک پہنچتا ہے۔صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ جو وظیفہ مرشد کے تصور کے ساتھ ایک مرتبہ پڑھا جائے وہ بغیر تصور کے ہزار مرتبہ پڑھنے سے بہتر ہے۔اگر آپ بزرگان دین و صوفیاء کرام کی کتابوں کا یا ان کی سیرت کا مطالعہ کریں گے تو آپ کو وہاں یہ بات واضح نظر آئے گی کہ وہ بزگان دین اپنے مرید کو جس چیز کی سب سے زیادہ تعلیم دیتے تھے وہ تصور شیخ ہی تھا حضرت اویس قرنیؓ کو اتنا عظیم مقام و مرتبہ ملا کہ سرکار ﷺ نے صحابہ سے فرمایا کہ جب تمھاری اویس قرنیؓ سے ملاقات ہو تو ان سے اپنے لیے دعا کروانا ۔حضرت اویس قرنیؓ کے پاس وہ کون سی عظیم عبادت تھی جس کی وجہ سے آپ کو اتنا عظیم مقام ملا تو بزگان دین نے فرمایا ...