حضرت حسن بصری (رحمۃ اللہ علیہ) کہیں تشریف لے جا رہے تھے تو دریائے دجلہ کے کنارے حضرت حبیب عجمی(رحمۃ اللہ علیہ) سے ملاقات ہوگی
Marafat illahi
حضرت حسن بصری (رحمۃ اللہ علیہ) کہیں تشریف لے جا رہے تھے تو دریائے دجلہ کے کنارے حضرت حبیب عجمی(رحمۃ اللہ علیہ) سے ملاقات ہوگی. انہوں نے پوچھا کہاں کا قصد ہے حضرت حسن بصری (رحمۃ اللہ علیہ) نے کہا کہ دریا کے پار جانا چاہتا ہوں اور کشتی کا منتظر ہوں. آپ نے فرمایا کہ بغض اور حبت دنیا کو قلب سے نکال کر مصائب کو غنیمت تصور کرو اور اللہ تعالی پر اعتماد کرکے پانی کے اوپر روانہ ہو جاؤ۔یہ کہہ کر خود پانی کے اوپر چلتے ہوئے دوسرے کنارے پر جا پہنچے۔یہ کیفیت دیکھ کر حضرت حسن بصری(رحمۃ اللہ علیہ) پر غشی طاری ہو گئی اور ہوش آنے کے بعد جب لوگوں نے غشی کا سبب دریافت کیا تو فرمایا کہ حبیب کو علم میں نے سکھایا لیکن اس وقت وہ مجھ کو نصیحت کر کے خود پانی کے اوپر روانہ ہوگئے۔اور اس دہشت سے مجھ پر غشی طاری ہو گئیکہ جب روز محشر پُل صراط پر چلنے کا حکم دیا جائے گا اور اگر میں اس وقت بھی محروم رہ گیا تو کیا کیفیت ہوگی۔پھر آپ نے دوسری ملاقات میں حیرت سے حبیب سے پوچھا کہ تمہیں یہ مرتبہ کیسے حاصل ہوا؟فرمایا کہ میں قلب کی سیاہی دھوتا ہوں اور آپ کاغذ سیاہ کرتے رہتے ہیں۔یہ سن کر آپ نے فرمایا کہ صدحیف دوسروں نے تو میرے علم سے فائدہ اٹھایا لیکن مجھ کو کچھ نہ مل سکا۔حضرت عطار (رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو یہ شک ہو کہ حضرت حبیب عجمی(رحمۃ اللہ علیہ) کا مقام حضرت حسن بصری(رحمۃ اللہ علیہ) سے بلند تھا تو یہ اس کی غلطی ہے کیونکہ اللہ تعالی نے علم کو ہر شے پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔اسی وجہ سے حضور اکرم ﷺ نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ "قل رب زدنی علما" اے نبی آپ کہیں کہ اے میرے رب میرے علم میں زیادتی عطا کر اور جیسا کہ مشائخ کا قول ہے کہ طریقت میں چودھواں درجہ کرامت کا ہے اور اٹھارہواں اسرار و رموز کا۔کیوں کہ کرامت کا حصول عبادت سے متعلق ہے اور اسرار و رموز کا عقل و فکر سے۔جیسا کہ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی حکومت ہر شے پر تھی لیکن یہ اتباح حضرت موسی (علیہ السلام) کی کرتے تھے اور خود صاحب کتاب نبی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ انہیں کی کتاب پر عمل پیرار ہے ۔
(تزکرۃ الاولیاء:ص:42)

Comments
Post a Comment
Aslamo alkum. dosto hamara blog pa ap har roz nit nae post marifata illahi ka mutalik uplode ho ghy.hum ap ko daily nae post ka zariya marafat samjana ki khosis kare ghy.hamara blog ko sabcribe kare or ball icon ko dabae hamari har nae post ap ko ponch jae gye.....
Allah khar