حضرت خواجہ غلام فرید (رحمتہ اللہ علیہ) کے ایک مُرید کی بیٹی کی شادی ?

Marafat illahi

حضرت خواجہ غلام فرید (رحمتہ اللہ علیہ) 
کے ایک مُرید کی بیٹی کی شادی ہوئی۔ اُس مُرید نے اپنی بیٹی کو کہا کہ خواجہ صاحب سے ملاقات کرانا٬ لڑکی تھوڑی کم عقل تھی اس لیے ساتھ تاکید کی کہ خواجہ صاحب جو سوال کریں بس اُسی کا جواب دینا اور کوئی فضول بات نہ کرنا۔
لڑکی خواجہ غلام فرید (رحمتہ اللہ علیہ) کی بارگاہ میں پہنچی اور سلام عرض کیا۔ آپؒ نے سلام کا جواب دیا. لڑکی نے پوچھا کہ آپؒ کا کیا حال ہے؟ خواجہ صاحب نے فرمایا میں ٹھیک ہوں۔ پھر خواجہ صاحب نے پوچھا بیٹی تمہارے باپ کا کیا حال ہے؟ لڑکی بولی حضور وہ ٹھیک ہیں۔ لڑکی چونکہ کم عقل تھی اس لیے بولی آپؒ کے والد کا کیا حال ہے؟ خواجہ صاحب نے فرمایا الحمدللہ ہمارے والد صاحب بھی ٹھیک ہیں۔
 تھوڑی دیر گزری خواجہ صاحب نے پوچھا تمہاری شادی خیریت سے ہوگئی ہے؟ لڑکی بولی جی سائیں میری شادی خیریت سے ہوگئی ہے٬ اور آپکی بھی شادی خیریت سے ہوگئی ہے؟ خواجہ صاحب نے فرمایا جی ہاں ہماری شادی بھی خیریت سے ہوگئی۔ تھوڑی دیر گزری تو خواجہ صاحب نے پوچھا کہ تمہارے دولہے کا کیا حال ہے؟ لڑکی بولی جی سائیں میرا دولہا ٹھیک ہے اور آپؒ کے دولہے کا کیا حال ہے؟ آپؒ نے فرمایا جی الحمدللہ ہمارے دولہا بھی ٹھیک ہیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد حضرت خواجہ صاحب نے لڑکی سے فرمایا کہ کبھی اپنا دولہا دکھاؤ! 
لڑکی بولی جی سائیں میں اگلی بار آئی تو اسکو آپؒ کی بارگاہ میں لاؤں گی آپؒ سے ملاقات کروا دوں گی۔ لڑکی ہے تو کم عقل تھی لیکن ہے بہت قسمت والی تھی٬ بولی خواجہ صاحب کبھی آپ ؒ بھی اپنا دولہا دیکھائیں؟
 جب لڑکی نے یہ بات کہی تو خواجہ غلام فرید (رحمتہ اللہ علیہ) وجد میں آگئے اور فرمایا تم نے میرا دولہا دیکھنا ہے؟ وہ لڑکی بولی جی سائیں! آپؒ کے اپنا ہاتھ اٹھایا تو کوٹ مٹھن سے مدینہ منورہ تک کے پردے ہٹ گے اور فرمایا دیکھ اور بتا میرا دولہا کتنا سوہنا ہے۔
میں ویکھاں، میرا یار نہ  ویکھے، 
میں نہ ویکھاں،تے او ویکھے
ایڈے بخت میں کیتھوں لیانواں 
کہ میرے ویکھن دے وچ ویکھے
ماہی تیرے اندر وسدا
 تینوں ایویئن پہن بُھلیکھے 
یار  فریدا بوہے یار دے مرئیے، 
بھانویں ویکھے یا نہ ویکھے 
 خواجہ غُلام فرید


Comments

Post a Comment

Aslamo alkum. dosto hamara blog pa ap har roz nit nae post marifata illahi ka mutalik uplode ho ghy.hum ap ko daily nae post ka zariya marafat samjana ki khosis kare ghy.hamara blog ko sabcribe kare or ball icon ko dabae hamari har nae post ap ko ponch jae gye.....
Allah khar

Popular posts from this blog

ﮨﺘﮫ ﭘﮑﮍ ﻃﺒﯿﺒﺎ ﻣﺮﺽ ﻧﮧ ﭘﭽﮫ ﻧﮧ ﻋﺮﻕ ﭘﻼ، ﻣﯿﻨﻮﮞ ﮐﺞ ﻭﯼ ﻧﺌﯿﮟ

یہ تحریر ان سالکین کے لیے ھے جو کئی سالوں سے کسی شیخ کی نسبت سے بندھے ہوئے ھیں مگر آج تک کوئی منازل سلوک طے نہ ہوئی